آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے، وزیر خزانہ

329
پائیدارترقی، نوجوانوں کوبااختیاربنانے پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیرخزانہ

 اسلام آباد:و زیر خزانہ شوک ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ امید ہے دونوں بلز جلد ازجلد پارلیمنٹ سے منظور کرالیں گے،قانونی بلز پر اعتراضات اٹھانا اپوزیشن کا کام ہے، اعتراضات اپوزیشن نہیں اٹھائے گی تو کون اٹھائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت کے دورانیے پر آئی ایم ایف سے بات کریں گے، وزیر خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں 5 سالہ توسیع نہ کرنے کا عندیہ دیدیا، ترمیمی بل کے تحت مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کی تجویز ہے۔