رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف

511

لاس ویگاس: مشہور جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو نے رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف کرادی۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران بی ایم ڈبلیو نے دنیا کی پہلی رنگ بدلنے والی کار متعارف کروادی۔ کمپنی کی جانب سے رنگ بدلنے کیلئے الیکٹرونک انک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے ذریعے صارف اپنے موڈ کے مطابق اپنی گاڑی کا رنگ خود بدل سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق بی ایم ڈبلیو آئی ایکس فلو کو کالے، سرمائی اور سفید رنگ میں بدلا جا سکے گا اور یہ سب ایپلیکیشن کے ذریعے ممکن ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بی ایم ڈبلیو کا رنگ بدلنے کیلئے کسی توانائی کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں ایپلیکیشن کے بجائے رنگ بدلنے کیلئے گاڑی میں ہی بٹن دیا جائے گا۔