وزیراعلیٰ پنجاب کا سانحہ مری میں جاں بحق افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان

279

 راولپنڈی:وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ کیا اور وہاں پر جاری امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لینے کے بعد سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیار پورٹس کے مطابق فضائی دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی، جس پرعثمان بزدار نے سڑکوں کی بحالی اور ریلیف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پولیس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی پنجاب نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے لواحقین کیلیے ایک کروڑ 76لاکھ روپے کی منظوری دی ہے اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنائی ہے جو سانحہ مری میں ممکنہ غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرے گی،  انکوائری کمیٹی 7 دنوں میں غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرکے کارروائی کرے گی۔