مری جانے کیلئے پابندی مزید 24گھنٹوں تک برقرار رہے گی، وزیرداخلہ

359
وفاقی حکومت کی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلیے تجویز

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مر ی اورگلیات جانے کیلئے پابندی مزید 24گھنٹوں تک برقرار رہے گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سیاحوں کیلئے اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات جانے کےلئے پابندی مزید 24 گھنٹے برقراررہے گی، مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کو صرف شناختی کارڈز دکھا کر گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اورسیاحوں کے لئے مری اور گلیات جانے کا فیصلہ صورت حال دیکھ کرلیا جائیگا۔

خیال رہے کہ مری میں گھومنے جانے والے سیاح طوفانی برفباری کی وجہ سے 27افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد پنجاب حکومت نے فی فرد کے لواحقین کو 8لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے۔