مری میں اموات انتظامی نااہلی کا دردناک واقعہ ہے،شہباز شریف

537
تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، شہبازشریف

لاہور:مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مری میں اموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہے، یہ حکومت کی انتظامی صلاحیت کا عالم ہے، حکومت مری اور گلیات میں ٹریفک انتظامات کرنے کے قابل بھی نہیں۔

 مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ شہریوں کو بچانے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہ ہوئی ؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی، سیاح اتنی بڑی تعداد میں جا رہے تھے تو حکومت کو کیوں پتہ نہ چلا ؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی تھی؟ پیشگی انتظامات کیوں نہ کئے گئے؟ جو حکومت رش میں پھنسے شہریوں کو نہیں بچاسکتی وہ مہنگائی کی دلدل سے عوام کو کیسے نکال سکتی ہے ؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کا مسئلہ حل نہیں کرسکتی، ملک کے بڑے اور سنگین مسائل سے کیسے نمٹ سکتی ہے ؟

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی میں تو اخلاقی جرات نہیں، کم ازکم اس سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وزیروں کو ہی برخاست کیا جائے، اس خون ناحق پر کسی کو تو ذمہ دار ٹھہرایا جائے، سیاحت میں اضافے کا حکومتی پراپیگنڈہ سفاکی اور سنگ دلی کی انتہا ہے۔