دنیا تعصب چھوڑے افغانستان کی مدد کرے،نائب وزیراعظم افغانستان

515

کابل :افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بڑے انسانی المیے سے گزر رہا ہے، اور عالمی برادری کسی سیاسی تعصب کے بغیر افغان عوام کی مدد کرے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان میں ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ اس وقت کئی جگہوں پر لوگوں کے پاس خوراک، رہنے کی جگہ، گرم کپڑے اور پیسے نہیں ہیں۔

طالبان کے نائب وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو بغیر کسی سیاسی تعصب کے افغان عوام کی مدد کرنی چاہیے اور انسانی ہمدردی کا فرض پورا کرنا چاہیے۔ملا برادر کا کہنا تھا کہ موسم کی صورت حال خراب ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان ملک بھر میں بین الاقوامی امداد کو تقسیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔