ویت نام سے چین آنے والے پھلوں میں کورونا کی نشاندہی پرداخلہ بند

267

بیجنگ :چین نے کورونا وائرس کے باعث ویت نام سے درآمدی اشیا پر پابندیوں میں سختی کردی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس پابندی کے بعد ویت نام میں چین کی سرحد کے ساتھ ہزاروں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ٹرک ڈرائیورز کئی دنوں اور مہینوں سے چین میں داخلے کے منتظر ہیں۔چین کی مقامی حکومتوں کے مطابق ویت نام سے آنے والے پھلوں میں کورونا کی نشاندہی ہوئی ہے۔