بختیار: تین مسلح ڈاکوں کی ٹریکٹر چھیننے کی کوشش ناکام

286

بختیار: تین مسلح ڈاکوں کی ٹریکٹر چھیننے کی کوشش ناکام، ڈاکوں اور ٹریکٹر مالکان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موٹر سائیکل سمیت پکڑ لیا گیا۔ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بختیار آباد کے نذدیک تین مسلح ڈاکوں نے ٹریکٹر ڈرائیور کو روک کر اسلحہ کے زور پر دو لاکھ روپے موبائل اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہو گئے۔ ٹریکٹر مالکان نے ڈاکوں کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔ تقریبا دوگھنٹے کی تگ و دو اور فائرنگ کے نتیجے میں ٹریکٹر مالکان نے ایک ڈاکو کو بمع ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پکڑ لیا۔ جبکہ دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز انتظامیہ بختیار آباد نے موقع پر پہنچ کر پکڑے جانے والے ڈاکو اور موٹر سائیکل کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پکڑے جانے والے ڈاکو کی شناخت محمد رفیق ولد وڈیرہ عبدالرشید کے نام سے ہوئی۔ مزید کارروائی لیویز فورس بختیار آباد کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ بختیار آباد لیویز تھانہ کی حدود میں آئے روز ڈاکو عوام سے اسلحہ کے زور پر نقدی ، قیمتی اشیا چھین کر موقع سے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز ، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ سے بختیار آباد اور گرد و نواح میں قائم ڈاکو راج کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔