قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ کی سب کمیٹی کا اجلاس

227

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ کی سب کمیٹی نے گریڈ 17 کے پرائیویٹ سیکٹری کی پروموشن کے حوالے سے اگلے اجلاس میں اے جی پی آر ، فنانس ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت لاء ڈویژن سے قانونی رائے طلب کرتے ہوئے ملازمین کے تمام ریکارڈ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں وزیر اعظم ہاؤس کو بھیجی گئی سمری کی دستاویزات طلب کر لی ہے کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کنونیئر محسن داوڑ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں اراکین کمیٹی کے علاوہ خزانہ، اسٹیبلشمنٹ، لاء ڈویژن کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹری کے یونین کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 45 پرائیویٹ سیکٹریز کے پروموشن اور پے سکیل کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ اس حوالے سے تو پی ایم ہاؤس کو ایک ملازم کے ح والے سے سمری بھیجی گئی ہے جواب آنے کے بعد ہی آگے کا فیصلہ کیا جائے گا اس پر کنونیئر محسن داوڑ نے کہا کہ سمری کی کاپی دکھا دیں جس پر خزانہ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری نے کہاک ہ اس کو نہیں دکھایا جا سکتا۔ اس پر کمیٹی نے کہا کہ اگر نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے تو پھر نہ دکھائیں دوسری صورت میں کمیٹی کو ضرورت پڑنے پر تمام دستایزات فراہم کرنا قانونی طور پر تمام ادارے پابند ہیں ۔ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں تمام ریکارڈ طلب کر کے 45 ملازمین کے حوالے سے اے جی پی آر، خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت لاء ڈویژن سے قانونی رائے بھی طلب کر لی ہے۔