وزیراعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ سنجرانی کی ملاقات

418

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت بلوچستان کی تعمیر وترقی اور وفاقی حکومت کی معاونت سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ وزیراعظم بلوچستان کی ترقی میں نہ صرف دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ اس مو قع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی معاونت صوبے کی ترقی کیلئے بے حد اہمیت رکھتی ہے اپنے محدود وسائل میں عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن نہیں وقت آگیا ہے کہ اپنے وسائل کو ترقی دیکر بلوچستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جائے سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں اور بلوچستان کے مفادات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔