“ٹیکس کلچر اپنانا ہے تو شروعات ارکان پارلیمنٹ سے ہونی چاہیے”

204

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جس کی جتنی طاقت ہےوہ ٹیکس چھپاتاہے،کسی کوہراساں نہیں کرینگےلیکن ٹیکس ادا کرناہوگا،ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانےکیلئےشروعات پارلیمنٹیرینز سےہونی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے،ارکان پارلیمنٹ ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے دیگر شہریوں کیلئے مثال بنیں، 22کروڑ کی آبادی میں سے صرف 30لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں ۔

 شوکت ترین کا کہنا تھا کہ محصولات میں اضافے کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم کرنٹ اخراجات بھی اپنے ریونیو سے پورا نہیں کر پا رہے، شناختی کارڈکےذریعےپتہ لگائیں گےکہ کس کی کتنی انکم ہے؟