“ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا”

376

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، یہ وقت سیاسی انتشار پھیلا کر ذاتی مفادات کو پرو ان چڑھانے کا نہیں ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ  ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، اپوزیشن پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، عملی طور پر ان کی پوزیشن صفر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  اپوزیشن واویلا مچاتی رہی اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، یہ لوگ عوام کیلئے نہیں صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہے ہیں، ہم عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں اور عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔