تباہی سرکار نے نئے سال پر عوام کو پیٹرول بم کا تحفہ دیا ،شیری رحمان

352
وزیراعظم ہر کسی سے تصادم کے لئے تیار ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو پیٹرول بم کا تحفہ دیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافے کے بعد پیٹرول اب 144.82 روپے کا ہو گیا ہے،اس حکومت نے 3 سال میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 52 روپے کا اضافہ کیا ہے،اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، یہ ہر 15 دن بعد منی بجٹ پیش کرتے ہیں،

شیری رحمان نے مزید کہا کہ عوام دشمن حکومت کے پاس منی بجٹ اور لوٹ مار کے علاوہ کوئی حل ہی نہیں،آج ہر پاکستانی اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے متاثر اور پریشان ہے،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔