ایوان صدر پبلک کیلئے کھولا جائیگا 

285

اسلام آباد: ایوان صدر  ہفتہ یکم جنوری 2022 کو دوپہر ایک بجے سے شام چار بجے تک پبلک کیلئے کھولا جائیگا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق فیس ماسک تمام مہمانوں/شہریوں کو پہننا لازمی ہے، کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیا جائیگا۔ کسی کو الیکٹرانک ڈیوائس،  موبائل فون اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایوان صدر کے جنوبی گیٹ سے داخلہ لیا جائے۔