جماعت اسلامی کے صوبائی اسمبلی سندھ کے باہردھرنے کی تصویری جھلکیاں

907

(کراچی: تصاویر رضوان علی)

کراچی : جماعت اسلامی کے تحت پیپلزپارٹی کے غاصبانہ بلدیاتی کالے قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں دھرنا جاری ہے۔

اس موقع پر نائب امراء کراچی ڈاکٹراسامہ رضی،ڈاکٹر واسع شاکر، راجا عارف سلطان، مسلم پرویز،اسحاق خان،سکریٹری کراچی منعم ظفر خان موجود تھے۔

دھرنے کے شرکاء نے سخت سرد موسم کے باوجود انتہائی نظم و ضبط کا مظاہر ہ کیاجس کی وجہ سے بد مزگی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

شرکاء نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر،جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا، تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو، اپنے گھر سے نکلنا ہوگا،دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا،کالا قانون نامنظور،جاگیرداری نامنظور، وڈیرہ شاہی نامنظور لسانیت نامنظورنعرے لگائے۔