ہمیں معاشی غلام  بنایا جارہا ہے، خواجہ آصف

282

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمیں معاشی غلام  بنایا جارہا ہے، اتنی مہنگائی میں تنخواہ دار طبقہ کیسےاپنے بچوں کا پیٹ پالے، پی ٹی آئی نعرے لگاتی تھی کہ ہم دودھ کی  ندیاں بہادیں گے لیکن اب ایک غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کو بھی ترس گیا ہے۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ کے بل پر تحفظات پر اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کو دیا جا رہا ہے، اسٹیٹ بینک کے قرضوں کے لیے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا، خیبرپختوبخواکے حلقے گواہی دیتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے 3 سال  میں صرف ظلم کیا  ہے، 3 سال لوٹ مار نہ کی جاتی تو آج منی بجٹ نہ پیش کرنا پڑتا، ملکی  معاشی خود مختاری کا سوداکیا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میں پاکستا ن کے  22کروڑ عوام کی  نمائندگی کر رہا ہوں، وہ آرڈیننس پیش کیے جارہے ہیں جن کی  مدت ختم ہوچکی تھی، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ایکسپائر آرڈیننس کوری نیو نہیں  کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک معاشی طور پرغلام ہو جائے وہ  کالونی بن جاتا ہے، میری آواز نہ بند کی جائے، پاکستان کی خود مختاری پر سر نڈرنہ کریں، یہاں پتہ نہیں کونسی حکومت آگئی ہے۔