صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ، کراچی پریس کلب کا احتجاج

303

کراچی: پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے رانا شمیم حلف نامہ کیس میں صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافتی فرائض کی ادائیگی جرم نہیں ہے۔

کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کہا ہے کہ بحیثیت صحافی، عوامی دلچسپی کے کسی بھی معاملے کی کوریج کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ صحافی عوامی مفاد کے کسی بھی معاملے کی رپورٹنگ کر سکتے ہیں۔صدر کراچی پریس کلب نے کہا ہے کہ متعلقہ خبر کے شائع کرنے میں عوامی مفادات کا خیال رکھا گیا تھا۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو اپنے فیصلے پر نظرِثانی کرنی چاہیے۔صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی میڈیا انڈسٹری اور صحافی بحران کا شکار ہیں، ایسے عدالتی فیصلوں سے صحافیوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔