ادویات کی قیمتوں میں کمی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

447

لاہور:مسلم لیگ (ن) نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آتے ہی ادویات سمیت ہر چیز کے دام بڑھ گئے،سوا تین سالوں میں حکومت نے سوائے مہنگائی کے کچھ نہیں کیا۔

ادویات کے مسلسل دام بڑھنے سے لوگ علاج سے بھی محروم ہونے لگے ہیں،جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 4 سو گنا اضافہ ہوچکا ہے،مطالبہ ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کیا جائے۔