آسٹریلین شہری کے آٹھ ہزار سال تک اسرائیل سے نکلنے پر پابندی عائد

825

کینبرا:بچوں کی کفالت کی مد میں رقم ادا نہ کرنے پر اسرائیل نے ایک آسٹریلین شہری پر آئندہ 8ہزار سال تک اسرائیل نہ نکلنے کی پابندی عائد کردی ہے۔

آسٹریلوی میڈیاکے مطابق عدالت نے کہا کہ بچے کی کفالت کی مد میں 33لاکھ 40ہزار ڈالر ادا نہ کرنے کی صورت میں آسٹریلین شہری نوم ہوپرٹ سال9999 تک اسرائیل میں رہیں گے۔

44سالہ آسٹریلین شہری کو یہ سزا 2013 میں سنائی گئی تھی اور عدالت نے انہیں 33لاکھ 40ہزار امریکی ڈالر کی ادائیگی کا حکم دیا تھا لیکن انہوں نے عدالت سے حکم امتناع لے لیا تھا۔