نواز شریف واپس آئیں دیکھیں گے کس کی ٹانگیں کانپیں گی، شفقت محمود

248

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آئیں دیکھیں گے کس کی ٹانگیں کانپیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق شفقت محمود پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو جیل میں ہونا چاہئے وہ کیا حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں مشاورت ہو رہی  ہے پارٹی کے چیئرمین ہی فیصلہ کریں گے، ہم پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی جماعت ہے ان سے بات چیت کے لئے پنجاب اسمبلی آیا ہوں، پرویز الہیٰ کو منانے کی کوئی بات نہیں وہ ہمارے بھائی ہیں۔