تحریک آزادی کے بانی مولانا محمد علی جوہرکی برسی 4جنوری کو منائی جائے گی

259

اسلام آباد: تحریک آزادی کے بانی مولانا محمد علی جوہرکی91 ویں برسی 4جنوری کو منائی جائے گی ان کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے  جہانیاں سمیت ملک بھر میںسیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مولانا محمد علی جوہر کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔مولانا محمد علی جوہر 10دسمبر1878ء کو بھارت کے علاقہ رام پور میں پیدا ہوئے وہ ہندوستانی مسلمانوں کے کے عظیم لیڈر تھے۔مولانا ایک عظیم صحافی  اور معروف  شاعربھی تھے ان کا ایک شعر  ’’  قتل حسین ؑ اصل میں مرگ یزید ہے ،اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد  ‘‘  بے پناہ مقبول ہوا۔ وہ جدوجہد آزادی کے بانی اور سرگرم رہنما تھے مولانا محمد علی جوہر تحریک خلافت کے بھی بانی تھے۔جنوری 1931ء میں مولانا محمد علی جوہرگول میز کانفرنس میں شرکت کی غرض سے انگلستان گئے جہاں آپ نے آزادی وطن کا مطالبہ پیش کیا۔مولانا محمد علی جوہر 4جنوری 1931ء کو لندن میں انتقال کر گئے جنہیں ان کی خواہش پر بیت المقدس میں دفن کیا گیا ۔