بے نظیر نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے تاریخی جدوجہد کی‘ بلاول زرداری

390

 

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  بے نظیر بھٹو مثالی عالمی لیڈر تھیں‘ بے نظیر بھٹو کی زندگی ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہے، قوم ان کے قومی جذبے اور طویل جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کرے گی. بے نظیربھٹو کے چودھویں برسی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو  نے پاکستان میں بڑی بہادری سے جمہوریت کے لیے تاریخی جدوجہد کی ۔آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے اور جمہوریت کی مضبوطی، آئین و پارلیمان کی بالادستی اور معاشرتی مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کو اس کے علاوہ خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی اورطریقہ نہیں ہوسکتا۔