محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے مکینوں کو اتوار اور پیر کو بارش کی نوید سنا دی

342

کراچی: ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے شہر قائد کے مکینوں کو اتوار اور پیر کو بارش کی نوید سنا دی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہاکہ مغربی سسٹم 25 دسمبر کو ملک میں داخل ہو سکتا ہے۔اس مغربی سسٹم کے تحت کراچی میں 26 اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 28 دسمبر سے شہرِ قائد سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا۔اس دوران کراچی کا درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایاکہ اگلے ماہ جنوری کے پہلے ہفتے بھی شہر میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔