اومی کرون کا خدشہ: یو اے ای میں چار ممالک کے شہریوں کا داخلہ بند

537

متحدہ عرب امارات نے اومی کرون پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر چار ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا اور نائیجیریا کے شہریوں کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کردی۔متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسس مینجمنٹ اور سول ایوی ایشن نے ان چاروں ممالک سے ٹرانزٹ پیسنجرز کو لانے والی نیشنل اور انٹرنیشنل پروازوں کو بھی معطل کردیا ہے جس کا اطلاق 25 دسمبر سے ہوگا تاہم ٹرانسپورٹ پیسنجرز کے لیے فلائٹ آپریشن جاری رہےگا۔عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ اس پابندی میں ایسے افراد شامل ہوں گے جنہوں نے متحدہ عرب امارات آنے سے قبل 14 روز تک ان چار ممالک میں قیام کیا ہوگا۔اس کے علاوہ ایسے مسافر جوپابندیوں کی زد میں شامل نہیں انہیں یو اے ای ا?نے کے لیے 48 گھنٹے قبل کیا گیا کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا جب کہ روانگی سے 6 گھنٹے پہلے بھی ان کا ائیرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ امارات کے شہریوں پر ان چار افریقی ممالک کے سفر کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔