نوازشریف پیچھے جائیں گے فیملی کا نیا شخص لانچ کیا جا رہا ہے، شہبازگل

283
عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے، نوازشریف

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف اب پیچھے چلے جائیں گے اور فیملی کا نیا شخص لانچ کیا جا رہا ہے۔

 شہبازگل نے کہا کہ شریف فیملی میں سے ایک نیا شخص لانچ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پتہ نہیں مریم نواز کے کیسز میں وکلا کی زیادہ بیماریاں کیوں ہو رہی ہیں۔شہبازگل نے کہا کہ پارٹی اپنی پالیسی کےمطابق آگے بڑھتی ہے ،خیبرپختونخواسے متعلق فیصلے کے پی حکومت نے کیے ہوں گے ،وزیراعظم نے فیصلہ کیاآئندہ بلدیاتی امیدواروں کاانتخاب خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات میں شکست یقیناپریشانی کی ہے ،عمران خان نے ہمیشہ کہا ووکرز کو ٹکٹ دینے کی زیادہ کوشش کریں ۔عمران خان نے کہابھائی بھتیجے کوٹکٹ دینے کے بجائے ورکرز کو ٹکٹ دیں ،جب بھی وزیراعظم عمران خان کے وژن سے ہٹیں گے نقصان ہوگا۔

معاون خصوصی نے واضح کیا کہ وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی کوئی تحقیقاتی رپورٹ نہیں جمع کرائی گئی خبردرست نہیں وزیراعظم عمران خان براہ راست عوام سے رابطے میں ہوتے ہیں ،تحمل رکھیں ہم اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں دہراتے نہیں۔