پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم 

357

لاہور:صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھرمیں ڈینگی بخار کے باعث کوئی رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مؤثراقدامات کے باعث صوبہ بھرمیں ڈینگی کے کیسزمیں واضح کمی آنے لگی ہے۔ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 08 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز  لاہور سے ڈینگی کے 06 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز نارووال اور شیخوپورہ سے ڈینگی وائرس کا1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 26,233 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 18,476 کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 113 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 92 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 21 مریض داخل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,717 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 113 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے بستروں پر  92 مریض زیر علاج ہیں۔ صوبائی  سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 399,828 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 95,554 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گزشتہ روز پنجاب بھر میں 68 ان ڈور اور آؤٹ ڈور سے لاروا تلف کیا گیا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 42,629 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 7,356 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گزشتہ روز لاہور میں 62 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل بھی کی۔صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں۔