پاکستان کی جانب سے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کولیپ ٹاپ تحفہ

614

کوریا پروگرام آن انٹرنیشنل ایگریکلچر (کوپیا)پاکستان سنٹرنے تین ٹیکنیکل کوآپریشن پروجیکٹس میںحصہ لینے والے سائنسدانوں میں آٹھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے ہیں۔ تقریب کا اہتمام قومی زرعی تحقیقاتی مرکزکے کمیونٹی ہال میں کیا گیا تھا جس میں چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی ، جمہوریہ کوریا کے سفیر اور ڈائریکٹر کوپیا پاکستان اور دیگرنے شرکت کی۔ چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے کوریا کی جانب سے پاکستان میں زرعی تعاون کو سراہا اور مستقبل میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمہوریہ کوریا کے سفیر نے پاکستانی سائنسدانوں کی کوششوں کو سراہا اور جدید ٹیکنالوجی کی کامیاب منتقلی کے ذریعے خود کفالت اور غذائی تحفظ کے حصول میں پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈائریکٹرکوپیا نے منصوبوں کی کامیابی کے لیے پاکستانی سائنسدانوں کی انتھک کوششوں اور لگن کو سراہا۔ بعد ازاں،کوریا کے سفیر نے ٹیکنیکل کوآپریشن پراجیکٹ سائٹس کا دورہ کیا۔