پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا مشترکہ ٹیلی ویژن قائم ہو گا، فواد چوہدری

394

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی، ملائیشیا کے درمیان میڈیا روابط کو فروغ دیا جائےگا اور سہ ملکی مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کیاجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی اوآئی سی اجلاس میں مختلف مندوبین سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں وزیراعظم نے رحمت للعالمین اتھارٹی کاخصوصی ذکر کیا۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ میڈیا اشتراک کیلئے فوکل پرسن بنادیئے گئے ہیں جوائنٹ میڈیا نیٹ ورک تشکیل دیں گے، شدت پسندی کے معاملات سے نمٹنے کی ضرورت ہے او آئی سی پلیٹ فارم کے تحت اسکالرز کا ایسایونٹ تشکیل دیاجائے، ایسایونٹ تشکیل دیاجائے جومذہبی مسائل میں رہنمائی کرسکے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے تمام اسکالرز کو ایک جگہ اکٹھاکیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کے تحت ایسافورم تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو مذہبی بحث سے مسائل کوحل کرسکے رحمت العالمین اتھارٹی کے دائرہ کارکووسعت دی جائےگی اوآئی سی کے تحت ایساہی یونٹ تشکیل دیاجائے گا۔