عثمان بزدارکا کراچی دھماکے میں عالمگیر خان کے والد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

312

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کراچی دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدارنے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی دھماکے میں آپ کے والد محترم کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج ہواہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔