او آئی سی کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے، ڈاکٹر خالد محمود خان

295

اسلام آباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری امت مسلمہ کا حصہ او آئی سی کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے، او آئی سی کے وزراء خارجہ کا اجلاس افغانستان کے حوالے سے خوش آئند کشمیر کے حوالے سے بھی خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا، اوآئی سی کا قیام ہی امت کے مسائل کے حل کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔

مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کے لیے امہ اپنا کردار ادا کرے ،او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا جائے تا کہ وہ ہندوستان کے مظالم کا خود مشاہدہ کریں ،نریندر مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے پر گامزن مسلمانوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ او آئی سی نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی اور ان کے مبنی برحق جدوجہد حق خودارادیت کی حمایت کی جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے دنیا کو ایٹمی جنگ سے قبل اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو تحریک آزادی کشمیر کی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا جانا چاہیے اس حوالے سے دفتر خارجہ کردار اداکرے، ہندوستان اسرئیل طرز پر ہندوبستیاں بسانے کی سازش پر عمل پیرا کرتے ہوئے ریاست جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد غیر ریاستی اانتہا پسند ہندوئوں کو ڈومسائل جاری کیے جار ہے ہیں 50لاکھ غیر ریاست انتہا پسند ہندوئوں کو ڈومسائل جاری کیے جا چکے ہیں اگرہندوستان کے مکروہ عزائم کو نہ روکا گیا تو جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں پڑ ھاجائے گا کشمیریوں نے آزادی کے لیے پانچ لاکھ سے زائد قربانیاں پیش کی ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ۔