عمران صاحب الزام دوہرانے سے وہ سچ ثابت نہیں ہوتے، مریم اورنگزیب

231

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب الزام دوہرانے سے وہ سچ ثابت نہیں ہوتے۔

ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل آپ کو کرپشن کا انٹر نیشنل سرٹیفیکیٹ دی چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوے انہوں نے کہا عمران صاحب الزام دوہرانے سے وہ سچ ثابت نہیں ہوتے۔ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل آپ کو کرپشن کا انٹر نیشنل سرٹیفیکیٹ دی چکی ہے۔ عمران صاحب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے آپ کی حکومت کو چور قرار دیا ہے ۔پاکستان کرپشن میں 111 سے 124 نمبر پر عمران صاحب آپ کی حکومت میں پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا عوام کو کرپٹ، چور ، مافیا، کارٹلز کا غلام بنا دیا ہے۔ چینی میں چوری، آٹے اور دوائی میں ڈاکہ اور الزام دوسروں پہ۔ بجلی گیس رنگ روڈ اور کووڈ فنڈ میں کرپشن اور الزام دوسروں پہ۔ عمران صاحب توشہ خانہ ست گھڑیوں اور زیورات چوری اور الزام دوسروں پہ۔ عمران صاحب 22 سال سے آپ الزام لگا رہے ہیں، 4 سال سے حکومت میں ہیں لیکن ایک الزام ثابت نہیں ہوا۔ عدالتوں کے فیصلے عمران صاحب کو جھوٹا ثابت کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا عمران صاحب آپ شریف خاندان کے حسد میں مبتلا ہیں، کاش آپ نے یہ وقت قوم کی خدمت پر صرف کیا ہوتا ۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اور بھی الزامات لگائیں گے۔ ملک میں گیس کا بحران ہے، معیشت تباہ ہے، بے روزگاری کا طوفان ہے لیکن آپ کوپرواہ نہیں.