سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 85ارب روپے کا غیر معمولی اضافہ، عثمان بزدار

221
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے بڑا اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2021-22 کے حجم میں 85ارب روپے کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے اور85ارب روپے کے اضافے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحجم 645ارب روپے ہوگیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ ترقیاتی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے اوریہ ترقیاتی پروگرام پنجاب میں ترقی کے نئے باب رقم کرے گا۔رواں مالی سال متعدد منصوبے مکمل ہوں گے اورصوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوگی-