پانچ جنوری کو پاکستان ریل کا پہیہ جام کرنے کی کال

274

لاہور: آل پاکستان ریلوے گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں پانچ جنوری کو ریل کا پہیہ جام کرنے کی کال دیدی۔ مرکزی رہنما آل پاکستان گرینڈ الائنس سرفراز احمد خان اور عنایت گجر نے کہا کہ 5جنوری کو ملک بھر کی تمام ڈویژنوں میں ریل کا پہیہ جام کردیا جائے گا۔

وزیر ریلوے کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف اور اپنے حقوق کے لئے ریل کا مزدور آواز اٹھائے گا۔ انہوںنے کہا کہ وزیر ریلوے نے بغیر تحقیقات کے گریڈ17کی خاتون آفیسر کو بلاوجہ معطل کیا،معطل کیے گے چھوٹے درجے کے ملازمین اور افسران کو فی الفور بحال کیا جائے۔