تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل سواروں سےٹکر،3 افرادجاں بحق 

584

کراچی: شہرقائد  کے علاقے گلشن معمار سائٹ سپر سائی وے کی حدود میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثہ ڈمپر کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے باعث پیش آیا، گلستان جوہر ملینیم مال کے قریب بھی ڈمپرکی ٹکرسے خاتون جاں بحق ہوگئیں،بلدیہ اسپارکو روڈ قاسم علی شاہ مزار کے قریب گھر سے چار دن پرانی پھندا لگی نعش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکرماری دی،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی و جاں بحق افراد کو عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لاشوں کی شناخت 19 سالہ محمد شکیل، 28 سالہ خلیل احمد کے نام سے ہوئی جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔حادثے میں زخمی شخص کی شناخت 36 سالہ اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ادھرگلستان جوہر ملینیم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے 55 سالہ خاتون سکینہ زوجہ شاہ دین کو کچل کر ہلاک کردیا نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ادھر بلدیہ اسپارکو روڈ قاسم علی شاہ مزار کے قریب گھر سے 03 سے 04 دن پرانی 45سالہ آصف ولد ولداد محمد کی پھندا لگی لاش ملی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔