محمد رضوان نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے 

593

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اپنی بہترین فارم کے سبب اس سال بیٹنگ میں سب سے آگے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کریئر کی 12ویں ففٹی بنائی۔ اس طرح اس سال ان کی ففٹیز کی تعداد 11 ہو گئی جو سب سے زیادہ ہےخیہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کے کریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی ففٹی تھی۔

محمد رضوان نے 2021 میں 24 انننگز کھیلیں جس میں 1201 اسکور بنائے، ان کی ایوریج 75.06 رہی جبکہ محمد رضوان کا سٹرائیک ریٹ 132.26 رہا۔پاکستان بلے باز اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ 11 نصف سنچریاں بنائیں، محمد رضوان نے سال میں سب ٹی ٹوئنٹی میں 100 چوکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں 1000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے۔