صدرو وزیراعظم اور ممبران اسمبلی کے حلف نامے میں ختم نبوت شق کو شامل کیا جائے، علماء کرام

314

دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ نظامیہ عیدگاہ روڈ میں منعقدہ عظیم الشان تاجدارختم نبوتﷺ کانفرنس کے اعلامیہ میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی طرز پرصدرو وزیراعظم اور ممبران اسمبلی کے حلف نامے میں ختم نبوت شق کو شامل کیا جائے، ختم نبوت پر پہرہ داری ہر مسلمان پر لازم ہے، حکومت آزاکشمیر فی الفور حلف نامہ میں ختم نبوت شق کو شامل کرکے مسلمانان ریاست کے تمام خدشات کو دور کرے،ان خیالات کااظہار علماء کرام نے تاجدارختم نبوتﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس کا انعقادمرکزی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک آزادکشمیر مفتی عبدالروئوف نظامی کے دعوت ولیمہ کے موقع پر کیا گیا، کانفرنس میںفضاء تاجدارختم نبوت زندہ باد اور لبیک یارسول اللہﷺکے نعروں سے گونج اٹھی، کانفرنس میں مرکزی امیر تحریک لبیک آزادکشمیر عبدالغفورتابانی،مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ خورشیداحمدنقشبندی، ممبر الیکشن سیل ٹی ایل پی محمدبلال قادری، سیڈیشنل سیکرٹری جنرل سجاد احمد سیفی،صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدکیانی، ناظم اعلیٰ اہلسنت رابطہ کونسل قاری محمدزمان سیفی، سیدرضا حسین شاہ، مفتی محمدحسن حقانی،مفتی شیخ فرید سابق ضلع مفتی، علامہ عارف حسین صدیقی، مولانا اشتیاق احمدضیائی، صاحبزادہ کامران علی قادری انوارشریف، صاحبزادہ ضیاء المصطفیٰ کیاں شریف،صاحبزادہ میاں ثناء اللہ مچھیارہ شریف،سیاسی وسماجی رہنما شیخ اظہر،سردارتبارک علی، مذہبی رہنما مولانا محمودالحسن، مولانا منظورالحسن،قاری افضل خان، قاری یونس شاکر،مفتی نازش شاہ، مفتی توفیق ہارونی،مولانا طاھر حمید برکتی، مولانا قاضی ضیاء الرحمان،خورشی احمدکیانی، مولانا سفیرالحسن رضوی، سیدشبیرحسین شاہ، ڈاکٹر محمدایوب آزادمجددی، ودیگر عمائدین شہر نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے امیرالمجاہدین حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کی دین حق کی سربلندی اور ختم نبوت و ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے دی گئی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ  امیرالمجاہدین حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ نے تادم آخت ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت کیلئے عظیم قربانیاں پیش کیں، آپ کی عملی جدوجہد کا ثمر ہے کہ آج پوری دنیا مسئلہ ختم نبوت و ناموس رسالتﷺ کی حساسیت سے واقف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر باشعور مسلمان ختم نبوت و ناموس رسالتﷺ کے معاملہ پر اپنی جان، مال، اولاد حتیٰ کہ دنیا کی ہر نعمت قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو اسلام کے نا م پر قائم ہونے والی ریاست مملکت خدادپاکستان اور آذادکشمیر میںاسلام کے مغائر کسی بھی قانون کو لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے کہاکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ واالہ وسلم کی ختم نبوت و ناموس کیلئے ہر مسلمان قربان ہونے کیلئے تیار ہے۔