کوہاٹ پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث10 مجرموں کو گرفتار کرلیا 

471

کوہاٹ پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث10 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا۔

ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کے نتیجے میں اسلحہ ومنشیات کی بھاری کھیپ بھی پکڑ کر 440مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد میں 8منشیات فروش اور روپوش اشتہاریوں کے6سہولت کار بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالدکے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزمیں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، اچانک چھاپوں اور کریک ڈاؤن کے تسلسل میں پولیس نے سہ روزہ آپریشنل کاروائیوں کے دوران قتل و اقدام قتل،ڈکیتی،رہزنی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب10 اشتہاری مجرمان اور انکے6 سہولت کاروں سمیت 440 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

ضلع بھر میں تازہ کارروائیوں کے دوران3کلاشنکوف، 2 رپیٹر، 4 بندوق، 26 پستول، مختلف بور کے1200 کارتوس اور 40 چارجرز برآمد کئے گئے۔ شہر کے مختلف مقاما ت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے320 گرام آئس، 10کلو گرام چرس اور 3 بوتل برآمد کرکے8 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

اسی طرح ہوائی فائرنگ کے سد باب کے حوالے سے ڈی پی اوکوہاٹ کی طرف سے واضح احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے شہر اور مضافات کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کے مرتکب 11افراد کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے مختلف قسم کے13عدد ہتھیار اور درجنوں کارتوس برآمد کرلئے اور انکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے انہیں پابند سلاسل کردیا گیا۔