بھارت میں نیپال کا شہری بغیرمقدمہ چلائے 41 سال تک جیل میں بند رہا

204

 نئی دہلی: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہائی کورٹ نے ایک فیصلے میں ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایک نیپالی شہری کو 41 سال تک بغیر مقدمہ چلائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے پر 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق  انسانی حقوق کی ایک تنظیم کی طرف سے یہ مقدمہ سامنے آنے کے بعد کولکتہ ہائی کورٹ نے مداخلت کی اور عدالت نے اس شخص کو رہا کر دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درگا پرساد ٹمسینا عرف دیپک جوشی کو 12 مئی 1980 کو ضلع دارجلنگ سے قتل کے ایک مقدمے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 1980 میں 20 سالہ دیپک سرسوں کی فروخت کے لیے ایلام کے مگلبیرے بازار گیا تھا، نوجوان لمبک گاؤں کا رہنے والا ہے۔ نوجوان کے گھر والوں کو اس دن اس کا علم نہیں ہوا۔