وزیراعلی عثمان بزدار نے ریسکیو 1122موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا

226

وزیراعلی پنجاب نے ریسکیو 1122موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا،

وزیراعلی آفس میں ریسکیو 1122موبائل ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، عثمان بزدار نے بٹن دبا کر ایپلی کیشن کو لانچ کیا، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ریسکیو 1122موبائل ایپلی کیشن سے ایمرجنسیز کو بروقت رسپانس کرنے میں مدد ملے گی، ریسکیو سروس اب تک ایک کروڑ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کرچکی ہے، پنجاب کے دور درازعلاقوں میں ریسکیو ائیر ایمبولینس جلد شروع کر دی جائے گی۔