موٹروے پولیس اور شوگر ملز کے ٹریفک حادثات کی روک تھام سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

515

 موٹر وے پولیس اور شوگر ملز انتظامیہ کے اشتراک سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں ڈی ایس پی موٹروے تنویر اصغر اور ڈی ایس پی سائرہ طارق نے جی ایم شوگر ملزفیضان لاشاری نے خطاب کیا ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز کی بھرپور شرکت تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کے احکامات اور سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایات پر سموگ اور دھند کے پیش نظر حادثات کی روک تھام کے حوالے سے شوگر مل انتظامیہ اور موٹروے پولیس کے مشترکہ اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں گنا لوڈ کر کے لانے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز موٹر وے پولیس افسران اور ملز انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم پتوکی شوگر ملز فیضان لاشاری،ڈی ایس پی موٹروے پولیس تنویر اصغر اور میڈم سائرہ طارق نے کہا کہ گنا کرشنگ کے سیزن میں ٹریکٹر ٹرالیوں پر زیادہ گنا لوڈ کرنے سے حادثات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے حادثات سے بچاؤ اور زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں دھند کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں