مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا، ڈاکٹر خالد محمود خان 

459

جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ سے پوری دنیا کا امن تباہ ہوجائے گا ،انسانی حقوق کے عالمی دن منانے کے بجائے ہندوستان کو مجبور کیا جائے کہ وہ مظلوم کشمیریوں پر مظالم بند کرے بین الاقوامی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ،بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے چمپین ہندوستان کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی سے رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ،او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق فراہم کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستان کے اندر کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے مسلما نوں کے علاوہ دیگر اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہندوستان کررہا ہے وہ دنیا میں کہیں اور نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت آج تک نہیں ملی انہیں مقبوضہ جموں وکشمیر تک رسائی ملنی چاہیے تا کہ وہ ہندوستان کے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کا خود مشاہدہ کرسکیں انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے 5اگست 2019ء کے اقدامات عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے لیکن عالمی برادر ی نے اس میں جانب داری کا مظاہرہ کیا جب تک عالمی برادری اپنا دہرا معیار ترک نہیں کرتی اس وقت تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا ۔