انسداد پولیو مہم کا آغاز‘4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلوانے کا ہدف مقرر

394

اسلام آباد (آن لائن) سال کی چوتھی انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے کو پلانے کا ہدف ہے۔مہم ملک بھر کے 156 اضلاع میں ہوگی۔3 روزہ قومی انسداد پولیو مہم 10 دسمبر سے خیبرپختونخوا اور 13 دسمبر سے ملک کے باقی حصوں میں شروع ہورہی ہے۔ جاری بیان کے مطابق مہم میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطروں کے
علاوہ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ مہم کے دوران توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکا جات اور نیشنل کمانڈ اینڈآپریشنز سینٹر کے اشتراک سے کورونا ویکسین کے عمل میں بھی تعاون کرے گی۔ 31 اضلاع میں 12 سے 18 سال کے افراد کو فائزر ویکسین جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو سائنو ویک ویکسین دی جائے گی۔ این سی او سی اور ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی پہلے ہی ان ویکسین کی منظوری دے چکی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’’پولیو کے خاتمے میں اب تک کی کامیابی کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔