مختلف کارروائیوں میں 3منشیات فروش گرفتار، 15لیٹر شراب برآمد

215

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے منشیات ومین پوری فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتارکرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلیلی پولیس نے دوران چیکنگ گل شاہ بخاری کے قریب سے منشیات فروش نعمان بلوچ کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ادھرتھانہ راہوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے 2
منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا،ملزم غلام رسول کے قبضے سے 5 لیٹر کچی شراب اور ملزم شہزاد شیخ کے قبضے سے 60 گرام چرس برآمد ہوئی۔علاوہ ازیںتھانہ حالی روڈ پولیس نے دوران چیکنگ بیرما شیر گراؤنڈ لیاقت اشرف کالونی کے قریب سے گٹکا فروش سلامت بلوچ کو 270 مین پوری سمیت گرفتار کرلیاجبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ۔