امریکی اور روسی صدور کے درمیان دھمکیوں کا تبادلہ

347
واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن اپنی ٹیم کے ساتھ روسی ہم منصب کے ساتھ وڈیو کانفرنس کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائن پر فوجی حملے کی صورت میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو سخت اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔ واشنگٹن سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وڈیو سربراہ اجلاس میں صدر بائیڈن نے امریکی موقف کو واضح طور پر بیان کیا ہے۔ دوسری جانب روسی صدر نے اس ضمانت کا مطالبہ کیا ہے کہ نیٹو اتحاد مشرق کی جانب مزید توسیع سے باز رہے، ورنہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق مستقبل میں روس یوکرائن تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔