پاکستان کیخلاف سیریز،ویسٹ انڈیز ٹیم آج کراچی پہنچے گی

173

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے لئے کراچی میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں،مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز آج کراچی پہنچے گی۔ پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے شہر قائد میں رپورٹ کردی جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران آج ڈھاکا سے کراچی پہنچیں گے۔کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی رونق لگانے کی تیاری، عثمان قادر، شاداب خان ، حارث روف اور دیگر کھلاڑی کراچی پہنچ گئے، بنگلا دیش میں موجود کپتان بابراعظم اور دیگر کھلاڑی کراچی پہنچیں گے، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے تمام کھلاڑی ایک ساتھ بائیو ببل کا حصہ بنیں گے جبکہ ویسٹ انڈین اسکواڈ آج کراچی پہنچے گا۔مہمان ٹیم صرف ایک روز کا قرنطینہ کرے گی۔