اپنے کھلاڑیوں کا رول واضح کرکے انہیں اعتماد دیتا ہوںب ابراعظم

99

کراچی (اے پی پی)کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ کوشش کرتا ہوں اپنے کھلاڑیوں کا رول واضح کرکے انہیں اعتماد دوں،کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بنگلا دیشی کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ دونوں سیریز میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بدھ کو یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 8 رنز کی شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ جب سب ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ٹیم آگے بڑھتی ہے، مجھے فخر ہے کہ میرے پاس اتنی اچھی ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنا غیر معمولی ہے، ٹیسٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ساجد خان کا اسپیل تھا۔