پاکستان اسٹاک میں مندی 56 فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں

335

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس اتار چڑھائو کے بعد 43800 پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے11ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی کے سبب56فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44139پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور سرمایہ بھی نکال لیا گیا ۔ بدھ کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 6.62 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 43853.49 پوائنٹس سے کم ہو کر43846.87 پوائنٹس ہو گیا اسی 45.56 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30010.45پوائنٹس سے کم ہو کر29963.89 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 43.74پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 17005.73 پوائنٹس سے بڑھ کر 17049.47 پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں11ارب 49 کروڑ 94لاکھ 30 ہزار 991 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ کم ہو کر75کھرب4ارب 51 کروڑ 90 لاکھ 93 ہزار 454روپے ہو گیا ۔