سراج تیلی نے پوری تاجر برادری پر نقوش چھوڑے، محمد ادریس

544
چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا تاجربرادری کے مقبول رہنما سراج قاسم تیلی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بزنس مین گروپ ( بی ایم جی) و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) ایم زبیر موتی والا نے تاجر و صنعتکار برادری کے رہنما سراج قاسم تیلی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کراچی اور یہاں کی تاجروصنعتکار برادری کے حقوق کے لیے اسی جوش و جذبے کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے سراج تیلی کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سراج تیلی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بی ایم جی نے کہا کہ سراج تیلی کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ کراچی کو قابل رہائش شہر بنایا جائے اور ہم بی ایم جی آئی اینز کراچی شہر کے حقوق کے لیے اسی جذبے سے ان کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے جو تمام تر مشکلات اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مسلسل غفلت کے باوجود قومی خزانے میں 68 فیصد ریونیو اور پاکستان کی برآمدات میں 54 فیصد حصہ ڈال رہی ہے۔