ایس ایم کیو نے بیروزگار نوجوانوں کے لیے ڈپلومہ متعارف کروادیا

355
پیٹرن انچیف فیڈریشن آف رئیلٹرز ناصر جاوید کراچی چیمبر کمیٹی چیئرمین آصف سم سم ودیگر پریس کانفرنس کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہد محمود قریشی رئیلٹرز ٹرینگ اینڈ ڈیولپمنٹ انسیٹیوٹ کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر انسیٹیوٹ کی جانب سے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے روزگا رکے مواقع فراہم کرنے کے لیے پانچ ماہ کے ڈپلومہ کورس کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ،پریس کانفرنس میں چیئرمین ہائوسنگ کنسٹریکشن اینڈ رئیل اسٹیٹ کمیٹی برائے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آصف سم سم ،پیٹرن انچیف فیڈریشن آف رئیلٹرزپاکستان ناصر جاوید ،صدر( ایم ڈی اے آر اے )و سینئر نائب صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کاشف شاہ ،صدر آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن ایم رحمن ،صدر ڈفکلیئریا زبیر بیگ اور سی ای او کیلیفورنیا رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرزبلال طالب نے ایس ایم کیو کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی بے روزگاری کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایم کیو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ایس ایم کیو میں پانچ ماہ کا ڈپلو مہ کرایا جائے گا اس ضمن یکم جنوری سے کلاسز کا آغاز ہوگا ،یہ روایتی ڈپلومہ نہیںہوگا بلکہ یہ نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کا وسیلہ بنے گا ،کورس کے سلسلے میں امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کی بنا پر شہر میں دو مقامات پر ڈپلومہ کی کلاسز لی جائیں گی ،اندرون سندھ سے آنے والے طالب علموں کی رہائش کا انتظام بحریہ ٹائون میں رکھا گیا ہے ۔