اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 179روپے پر جا پہنچی

303

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایک بار پھر اپنی قدر کھو بیٹھا ،انٹر بینک میں ڈالرکی قدر 177روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر179کی سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 80پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.70 روپے سے بڑھ کر178.50روپے اور قیمت فروخت178.20روپے سے بڑھ کر 179 روپے پر جا پہنچی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں65پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.75روپے سے بڑھ کر177.30روپے اور قیمت فروخت 176.85 روپے سے بڑھ کر177.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.40روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 197.60روپے سے بڑھ کر199 روپے اور قیمت فروخت199.60روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی ۔